تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

چنیوٹ: نوجوان کی تین سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی

چنیوٹ: پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں 16 سالہ نوجوان نے تین سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں 16 سالہ نوجوان صابر نے تین سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بچی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا کہ واقعہ تھانہ صدر کے نواحی علاقہ جمال جتی میں پیش آیا۔

بچی کے والد کا کہنا ہے کہ صابر نے گھر کے باہر کھیلتی ہوئی بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، بچی کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: دادو میں تین سالہ بچی سے زیادتی، ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا

واضح رہے کہ دو ماہ قبل سندھ کے شہر دادو میں تھانہ بی سیکشن کی حدود چھانو شاہ آباد محلہ میں ملزم ایاز پنہور نے 3 سالہ معصوم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ایاز پنہور نے دوران تفتیش تین سالہ بچی سے زیادتی کا اعتراف کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -