ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

7 سالہ بھائی نے 9 سالہ بہن کو گولی مار دی

اشتہار

حیرت انگیز

چنیوٹ (15 جولائی 2026): پنجاب کے شہر چنیوٹ میں حیران کن طور پر 7 سالہ بھائی نے پستول سے 9 سالہ بہن کو گولی مار دی۔

ریسکیو حکام کے مطابق کھیل کے دوران 7 سالہ بھائی نعمان نے گولی چلائی جو 9 سالہ بہن مریم کو لگی، نعمان کا مریم کے ساتھ کھیل کے دوران جھگڑا ہوا، اس نے گھر میں موجود پستول سے بہن پر فائر کیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ مریم گولی لگنے سے موقع پر دم توڑ گئی۔

دوسری جانب، کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں شوہر سے پستول صاف کرتے وقت گولی چل گئی، جس کے نیتجے میں بیوی اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔

واقعہ بلدیہ ٹاؤن 9 نمبر میں پیش آیا، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں