The news is by your side.

Advertisement

چنیوٹ میں سفاک شوہر نے بیوی اور کمسن بچی کو قتل کردیا

چنیوٹ: پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ما کی بچی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چنیوٹ تھانہ سٹی کے علاقے محلہ ٹبہ کمانگراں میں گھریلو تنازع پر اعجاز سیال نامی سفاک شوہر نے تیز دھار آلے سے بیوی اور 7 ماہ کی بچی ہانیہ کو قتل کردیا، پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق اعجاز سیال ولد امیر نے اپنی 25 سالہ بیوی نازیہ اور اپنی بیٹی 7 ماہ کی ہانیہ کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کیا، ملزم اعجاز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اعجاز سیال کی یہ تیسری شادی تھی اس کی پہلی بیوی فوت ہوچکی، دوسری بیوی کو ملزم نے طلاق دی جبکہ تیسری بیوی نازیہ اور بیٹی ہانیہ کو قتل کیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق ملزم نے پہلی بیوی کو کرنٹ لگا کر قتل کیا تھا، دوسری بیوی کو زندہ جلانے کی کوشش کی اور اس پر تشدد کرتا تھا جس پر اس نے طلاق لے لی تھی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزم نے تیسری شادی چترال کے علاقے میں کی تھی جس کو بچی سمیت تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اعجاز کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں