The news is by your side.

Advertisement

کراچی، لکڑی کے ڈبے میں‌ چھپائے جانے والے قیمتی ہرن برآمد

کراچی: پاکستان ریلویز کی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لکڑی کے ڈبے میں چھپائے جانے والے قیمتی ہرن برآمد کرلیے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے کی پولیس نے کینٹ کراچی کے پارسل آفس سے 2 قیمتی چنکارا ہرن برآمد  کیے، ہرن کی جوڑی کو لکٹری کے ڈبے میں چھپایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ڈبے کو ریلوے پارسل آفس کراچی کینٹ سے بک کرایا جارہا تھا کہ اسی دوران پولیس اہلکار نے شک کی بنیاد پر اس کی تلاشی لی۔

ایس پی ریلوے پولیس کے مطابق ڈبےجب کھولے گئے تو اُس میں نایاب نسل چنکارا کا جوڑا موجود تھا، جسے باہر نکالا اور پھر وائلڈ لائف حکام کو طلب  کر جوڑا اُن کے حوالے کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: نایاب ہرن کے 11 بچوں کی پیدائش

قبل ازیں پولیس نے حیدرآباد سے گاڑی کے ذریعے اسمگل ہونے والے 18 ہرن برآمد کیے۔ سندھ کے ضلع عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار نے سمارو موڑ کی چیک پوسٹ پر گاڑی کو روک کر تلاشی لی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق گاڑی میں سے برآمد ہونے والے تمام ہرن نایاب نسل کے تھے، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے واقعے کا مقدمہ درج کیا جبکہ تمام ہرن وائلڈ لائف حکام کے حوالے کردیے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں