چینوٹ : باپ نے سنگدلی کی انتہا کردی اور اپنے 5بچوں کو اپنے ہاتھوں سے قتل کرکے خود کو بھی مار ڈالا ۔
چنیوٹ میں تھانہ محمد والا کے حدود میں حساس ادارے کے ملازم نے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے پانچ بچوں کو گلہ دبا کر قتل کردیا اور بچوں کے قتل کے بعد محمد حسین نے پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم محمد حسین کی بیوی ایک ماہ قبل روٹھ کر میکے چلی گئی تھی، مرنیوالوں میں ایک بیٹی اور چار بیٹے شامل ہیں ۔ بچوں کی عمریں آٹھ سال سے ایک سال کے درمیان تھیں۔
محمد حسین کی اہلیہ کاکہنا ہے طلاق دے دی تھی اور کہاکہ بچے مل جائیں گے۔
مزید پڑھیں : دوسری بیوی کی محبت میں باپ نے تین بچوں کو قتل کردیا
پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجوادی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے، مرنیوالے بچوں میں عثمان ، رضوان ، وقاص ، شہزاد اور اقراء شامل ہیں۔