The news is by your side.

Advertisement

چنیوٹ: بااثر زمینداروں نے ذہنی معذور خاتون پر کتے چھوڑ دئیے

چینوٹ : بااثر زمیندار نے ذہنی معذور خاتون پر کتے چھوڑ دئیے، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چینوٹ کے نواحی علاقے نورنگے والا میں بااثر زمیندار ناصر اور جعفر نے 45 سالہ ستاں بی بی پر اُس وقت کتے چھوڑے جب وہ دوائی لے کر واپس اپنے گھر جارہی تھیں، خاتون نے کتوں سے بچنے کے لیے دفاع کیا تاہم کتوں کے کاٹنے سے ستاں بی بی کے کپڑے پھٹ گئے اور جسم لہو لہان ہوگیا۔

اس دوران ذمینداران علاقہ مکینوں کو جمع کر کے مسلسل قہقہے لگاتے رہے اور وہاں موجود افراد کو ستاں بی بی کو بچانے والے افراد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے، تاہم کافی دیر گزر جانے کے بعد علاقہ مکینوں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کو کتوں کے چنگل سے آزاد کروایا اور طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق زمینداران نے ستاں بی بی پر شرارتاً کتے چھوڑے تھے، ملزمان کے اثر و رسوخ اور دہشت کے باعث علاقہ مکین انہیں کچھ بولنے سے قاصر رہے، واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر ضلعی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پہنچی تاہم پولیس افسر ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف ہر صورت کارروائی کی جائے گی۔

اسپتال اتنظامیہ کے مطابق متاثرہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے اور خاتون کے جسم پر کتوں کے کاٹنے کے نشانات ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں