چنیوٹ میں موٹر سائیکل سوار کے چالان پر خاتون نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ٹریفک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکار نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار کا چالان کیا تھا، چالان ادا کیے بغیر موٹر سائیکل سوار لڑکا چلا گیا بعد میں خاتون کے ساتھ رکشے میں آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ٹریفک اہلکار صفدر کو تھپڑ مارے اور نازیبا زبان استعمال کی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکار، عملے نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور خاتون سمیت کسی کو کچھ نہیں کہا۔
خاتون کا مؤقف ہے کہ ٹریفک اہلکار نے پہلے مجھے تھپڑ مارے میں نے کچھ نہیں کیا، میرے بیٹے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ہمارا موبائل توڑا گیا۔
ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے ایس پی انویسٹی گیشن کو واقعے انکوائری کا حکم دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


