پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

جڑواں شہروں کے رہائشیوں کیلیے بڑی خوشخبری، اہم منصوبے کی منظوری مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (10 جنوری 2026): جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کی بڑھتی پانی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چراہ ڈیم واٹر سپلائی منصوبہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

چراہ ڈیم واٹر سپلائی منصوبے کی تعمیر پر عملدرآمد پنجاب ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ کرے گا، واسا کی جانب سے 80 ملین روپے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔

راول جھیل کے قریب واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی لگانے کی منصوبہ بندی ہے۔ چراہ ڈیم کوراول لیک واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے ملانے کیلیے 20 کلو میٹر پائپ لائن بچھے گی۔

علاوہ ازیں، فزیبلٹی کے بعد منصوبے پر مجموعی لاگت تقریباً 55 ارب روپے سے زائد متوقع ہے، منصوبے کی تکمیل سے شہر کو یومیہ 28 ملین گیلن پانی دستیاب ہوگا۔

چراہ ڈیم واٹر سپلائی منصوبے سے راولپنڈی اور اسلام آباد کو 14، 14 ملین گیلن پانی فراہم کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں