ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

چشتیاں میں ساتویں جماعت کا طالب علم زیادتی کےبعد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

چشتیاں: چشتیاں میں ایم پی اے کے کزن کے ڈیرے پرسفاک ملزمان نے ساتویں جماعت کے طالب علم کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا۔

نواحی موضع سوڈھا کی بستی ٹبہ ٹینکی میں سفاک ملزمان نے زمیندارکے کمسن بیٹے کو ساتویں جماعت کے طالب علم کو اپنے ڈیرے پرلے جا کرزیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزمان نے زیادتی کے بعد بچے کے گلے میں پھندا ڈال کرقتل کردیا اوراس کی لاش کھیتوں میں پھینک دی۔

- Advertisement -

تھانہ شہرفرید پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئےاسپتال پہنچا دی ہے۔ مقتول کے ورثاء انصاف کیلئے سراپا احتجاج ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں