تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

چترال سیلاب، خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے امدادی سامان روانہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان بذریعہ ہیلی کاپٹر روانہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ افراد کے لیے بھیجے گئے سامان میں کمبل، کھانے پینے کی اشیاء اور عارضی خیمے شامل ہیں، خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث 31 سے زائد افراد ہلاک، 41 افراد لاپتہ جن میں 8 پاک فوج کے جوان بھی شامل ہیں۔

سیلابی ریلے کے باعث 34 مکانات منہدم ہوئے جبکہ 43 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا، کل لاپتہ ہونے ہونے والے 31 افراد میں سے 18 کی نعشیش مل چکی ہیں جبکہ رضا کاروں کی مدد سے امدادی کاموں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کے پی کے حکومت کی جانب سے سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کی مدد کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو ہیلی کاپٹر فراہم کردیا گیا ہے جبکہ ضلعی ناظم کا کہنا ہے کہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

ضلعی ناظم نے مزید کہا کہ سیلاب کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے دور دراز علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے امدادی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کردیں ہیں، جبکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے جاں بحق ہونے والے افراد کو فی کس تین لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گورنر خیبرپختونخوا سے رابطہ کر کے سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے، وفاقی وزیر خزانہ نے متاثرین کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاق کی جانب سے ہر مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز چترال میں تیز بارشوں کے باعث چترال کے مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی سے جانی ومالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -