منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

کیلاش: فورسز اور دہشتگردوں میں مقابلہ،5دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کیلاش: چترال کے علاقے وادی کیلاش میں سیکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ جبکہ صوابی میں سرچ آپریشن کے دوران درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی، چترال کی وادی کیلاش میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں پانچ دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ برآمد کرکے لاشیں اسکاؤٹ پولیس کے حوالے کردی گئیں، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے تھا۔

- Advertisement -

اس سے قبل دہشتگرد سرحد پار کرکے کیلاش پہنچے اور دو چرواہوں کو اغوا کرکے لے گئے، جنہیں بعد میں قتل کردیا گیا تھا، دہشتگرد تقریبا تین سو بکریوں کا ریوڑ بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے، واقعے کےبعد علاقےمیں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔


 مزید پڑھیں :  کیلاش میں طالبان نے دو افراد کو قتل کر دیا


دوسری جانب صوابی کے علاقے ملک آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس نےسرچ آپریشن کےدوران درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس کےمطابق جرائم پیشہ عناصرکیخلاف آپریشن جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں