چترال میں لینڈ سلائیڈنگ سے عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق چترال کے علاقے ڈمیل میں لینڈ سلائیڈنگ سے عمارت گری، 10 افراد ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملبے سے 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 2 کی تلاش جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ حادثے میں 9 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوا ہے، مقامی افراد کے مطابق دشوار گزار راستے کے باعث ریسکیو ٹیم کو پہنچنے میں پیدل 7 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
ریسکیو آپریشن میں مشکلات درپیش ہیں جبکہ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، متاثرہ افراد کو دمیل نثار سے نگر منتقل کیا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


