پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

چترال میں پھلوں کا موسم، پھلوں سے لدے درختوں کا خوبصورت منظر

اشتہار

حیرت انگیز

ویسے تو چترال کا ہر موسم خوبصورت اور ہر علاقہ دلکش ہے مگر ستمبر اکتوبر کا سیزن یہاں کے میٹھے اور رسیلے پھلوں کی وجہ سے پورے پاکستان میں شہرت رکھتا ہے۔

چترالی میوزک سردیوں کے باقاعدہ آغاز سے قبل چترال کے مضافاتی علاقہ چمرکن میں پھلوں سے لدے انار کے درخت خوبصورت منظر پیش کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ ساخت میں بڑے تو نہیں ہوتے مگر سبز رنگ کے یہ انار میٹھے اور لذیذ ضرور ہوتے ہیں۔

anar

قندھار اور کابل کے انار کا رنگ سرخ اور ساخت میں بڑے ہوتے ہیں مگر وہ اتنے میٹھے نہیں ہوتے جتنے چمرکن چترال کے انار میٹھے ہوتے ہیں۔

grapes

انار کے علاوہ یہاں ناشپاتی، انگور، سیب اور اخروٹ بھی پائے جاتے ہیں۔ اس موسم میں لوگ اخروٹ کا پھل درخت سے اتارنے کیلئے پڑوسیوں اور رشتہ داروں کو اکھٹے کرتے ہیں جو درخت پر چڑھ کر اخروٹ اتارتے ہیں۔

apple-1

apple

گھر کا ہر فرد اور خصوصا چھوٹے بچے سیزن کے ان پھلوں کو شوق سے کھاتے ہیں، جس سے ان کی نشرونما بہتر انداز میں ہوتی ہے، اس موسم میں کثیر تعداد میں سیاح، گاہک اور مہمان بھی ان اناروں سے مزے لینے کیلئے آتے ہیں۔

چمرکن کے لوگ انار کو محفوظ رکھنے کیلئے زمین میں چار سے پانچ فٹ تک گہرا کنواں نما گڑھا کھودتے ہیں جس میں انار رکھ کر اس کے اوپر بڑا پتھر رکھ لیتے ہیں جس کے اندر یہ انار ایک سال تک تازہ رہتے ہیں اور خشک نہیں ہوتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں