The news is by your side.

Advertisement

چٹا گانگ ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کیلئے مزید 93 رنز درکا

ڈھاکا: چٹا گانگ ٹیسٹ میچ کے دوران خراب روشنی کے سبب چوتھے روز کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 109 رنز بنا لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کو کامیابی کے لیے مزید 93 رنز درکار ہیں، عابد علی 56 اور عبداللہ شفیق 53 رنز بنا کر وکٹ پرموجود ہیں، بنگلادیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد پاکستان کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف ملا۔ قومی ٹیم نے میچ کے چوتھے روز میزبان کو ایک سو ستاون رنز تک محدود کیا۔

دوسری اننگز میں شاہین آفریدی نے5 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 330 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

کھیل کے تیسرے روز بنگلادیشی بولرز نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم کو 286 رنز پر ڈھیر کردیا تھا۔ تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم کی مزاحمت 8 رنز پر جواب دے گئی تھی وہ تیج السلام کا شکار بنے تھے،  محمد ‏رضوان کو عبادت حسین نے ایل بی ڈبلیو کیا وہ بھی صرف 5 رنز بناسکے تھے۔

اسی طرح حسن علی 12 رنز بناکر غیر ضروری شارٹ ‏کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوئے تھے۔ پاکستان کی جانب سے عابد علی 113،عبدللہ شفیق52 اور فہیم اشرف نے38رنز اسکور کیے۔

واضح رہے کہ ‏چٹاکانگ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں میزبان بنگلا دیش 330 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ میزبان ٹیم نے دوسری اننگز کا آغاز 44 رنز کی برتری کے ساتھ کیا لیکن حریف بلےباز بھی حسن اور شاہین کے وار ‏سے نہ بچ سکے تھے، بنگلادیش کے 4 کھلاڑی صرف 25 رنز پر پویلین لوٹے تھے۔

یاد رہے کہ پہلی اننگز میں شاہین شاہ آفریدی نے 3 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی تھی، تیسرے روز کے اختتام تک بنگلادیش نے چار ‏وکٹوں پر39 رنز بنائے اور 83 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

میچ کے چوتھے روز بنگلادیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف ملا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں