تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اسٹیچو آف لبرٹی کو اب کھایا بھی جاسکے گا! حیران کن ویڈیو

سوئس شیف نے امائوری گوئشون نے نیویارک میں نصب مجسمہ آزادی کا چاکلیٹ ورژن تیار کرکے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت زدہ کردیا۔

اکثر سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں جس میں دنیا بھر کے مشہور شیف چاکلیٹ سے دنیا کی مشہور اشیاء کی نقل تیار کرکے صارفین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیتے ہیں۔

انہیں کچھ مشہور شخصیات میں ایک نام سوئس شیف امائوری گوئشون کا بھی ہیں، جنہوں نے حال ہی میں چاکلیٹ سے اسٹیچو آف لبرٹی تیار کیا ہے۔

اسٹیچو آف لبرٹی امریکی شہر نیویارک میں سمندر کے درمیان نصب ایک مجسمہ ہے جسے مجسمہ آزادی (اسٹیچو آف لبرٹی) کہا جاتا ہے۔

سوئس شیف امائوری گوئشون نے مختلف اقسام کی چاکلیٹ سے 7 فٹ لمبا مکمل مجسمہ تخلیق کیا۔

سوئس شیف نے چاکلیٹ کا مجسمہ آزادی تیار کرنے کی ویڈیو تصویر و ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر پوسٹ کی جسے دیکھ کر صارفین بہت دلچسپ قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amaury Guichon (@amauryguichon)

واضح رہے کہ شیف امائوری گوئشون اس سے قبل جنگل کے بادشاہ شیر، گیٹار، موٹرسائیکل سمیت مختلف اشیاء کے چاکلیٹ سے مجسمے تیار کرچکے ہیں جن کی ویڈیوز بھی انسٹاگرام پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -