جمعہ, دسمبر 12, 2025
اشتہار

کولیسٹرول بڑھنے کی 5 واضح علامات کیا ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کولیسٹرول اگر معمول سے بڑھ جائے تو شریانیں تنگ ہو جاتی ہیں اور دل، دماغ اور جسم کے مختلف حصوں تک خون کے بہاؤ میں کمی پیدا ہو جاتی ہے۔ اگرچہ اکثر مریضوں کو ابتدا میں علامات محسوس نہیں ہوتیں، مگر چند واضح نشانیاں ایسی ہیں جو اس مسئلے کی طرف اشارہ کرتی ہیں:

آنکھوں اور جلد پر چربی


آنکھوں کے گرد پیلے اُبھار یا آنکھ کی پتلی کے گرد سفید ہلالی لائن کولیسٹرول کے جمع ہونے کی علامت ہے۔

سینے کا درد


شریانیں تنگ ہونے پر دل کو خون کم ملتا ہے، جس سے سینے میں جکڑن یا بھاری پن محسوس ہوتا ہے۔ یہ حالت دل کی بیماری کا ابتدائی اشارہ ہو سکتی ہے۔

ٹانگوں میں درد یا بھاری پن


ٹانگوں کی شریانوں میں رکاوٹ پڑنے سے چلنے پر درد، جلن یا کم زوری محسوس ہوتی ہے، جو آرام کرنے سے کچھ بہتر ہوتی ہے، اسے PAD کہا جاتا ہے۔

ہاتھ کی انگلیوں کا جھک جانا


ہتھیلی کے اندرونی ریشوں کے سخت ہونے سے انگلیاں اندر کی طرف مڑ جاتی ہیں، جو چربی کی خرابیوں اور کولیسٹرول میں اضافے کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

مسلسل تھکاوٹ اور سانس پھولنا


رکاوٹ بڑھنے سے جسم کو آکسیجن کم ملتی ہے، جس سے معمولی محنت پر بھی تھکاوٹ یا سانس پھولنے لگتا ہے۔

اگر یہ علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر کولیسٹرول ٹیسٹ کرائیں اور ڈاکٹر سے طبی مشورہ ضروری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں