کراچی: ایجوکیشن یوایس پاکستان اورپاکستان میں متحرک یوایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے کراچی میں بیک ٹو اسکول میلے کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں پاکستانی طا لب علموں نےشرکت کی اور40 امریکی کالجوں اور جامعات کے سابق طا لب علموں کےسا تھ ساتھ امریکی قونصل خانے کے عملے سے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پرقائم مقام قونصل جنرل چاڈ پیٹرسن کاکہنا تھا کہ امریکا میں ہرسال غیرملکی طالب علموں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اورزیادہ سے زیادہ طا لب علم امریکا کومنتخب کرتے ہیں جس کی وجہ وہاں کا تعلیمی معیاراور تعلیم کے انتخاب کے درمیان پرکشش توازن فراہم کیا جانا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ امریکی اسناد جدید ترین ٹیکنالوجی، تحقیقی مواقع اوربہترین طویل المعیاد کیرئیر جیسی خصوصیات کی حامل ہیں۔
ایجو کیشن یوایس اے کے ایڈورٹائزنگ مینیجرعمیر خان نے کہا ہے کہ ہم نے اس میلے کا اہتمام طا لبِ علمو ں کو امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے بارےمیں واقفیت دینے کے لیے کیا ہے یہاں آنے والے طالب علموں نے امریکی
یونیورسٹی کے سابق طالب علموں سے ملاقات کرکے ان سے امریکا میں رہا ئش اورتعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے براہ راست معلومات حا صل کیں۔
ایجوکیشن یو ایس اے کے مطابق لاہور اور اسلام آباد میں بھی ایسے ہی تعلیمی میلوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
یو ایس ای ایف پی ، امریکا اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان تعلیمی او ر ثقافتی تبادلوں کے ذریعے باہمی ذہنی ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے۔ 1950میں اس کی تشکیل کے بعد سے یو ایس ای ایف پی کے منعقدہ ایکسچینج پرو گراموں میں 5000پاکستانی اور 900 کے قریب امریکی طا لب علم حصہ لے چکے ہیں۔ ان میں سب سے اہم فل برائٹ پروگرام ہے۔