تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

نیوزی لینڈ میں‌ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو ہلاک، بچوں‌سمیت تین شدید زخمی

آکلینڈ: نیو زی  لینڈ کے شمال مشرقی علاقے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے علاقے  ساؤتھ آئی لینڈ کے شمال مشرق میں واقع کائیکورا شہر میں ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ  پیش آیا۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر کلیئرنس قصبے کے ساحلی علاقے میں واقع چٹانوں سے جاٹکرایا، اس ہیلی کاپٹر میں بچوں سمیت پانچ مسافر سوار تھے۔

حادثے کے نتیجے میں دو مسافر جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تین زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے سول ایوی ایشن ادارے نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے بعد تین ہیلی کاپٹروں کو ریسکیو آپریشن کے لیے طلب کیا گیا جن میں سے ایک کرائسٹ چرچ، دوسرا نیسلن اور تیسرا ولنگٹن سے محکمہ فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ جائے وقوعہ پہنچا جبکہ پولیس کی بھاری نفری اور ایمبولینس کو بھی جائے حادثہ پر طلب کیا گیا۔

محکمہ فائر بریگیڈ کے سربراہ نے بتایا کہ سب سے پہلے ہم نے آگ بجھائی اور پھر شیشہ توڑ کر اندر پھنسے لوگوں کو باہر نکالا۔

Comments

- Advertisement -