ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

سمرتی اور پلاش کی شادی ملتوی ہونے کے بعد کوریوگرافر نندیکا دویدی کا بڑا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

کوریوگرافر نندیکا دویدی اور پلاش مچل کی ممکنہ افیئر کی خبرین نیٹ پر زیرگردش ہونے کے بعد انھوں نے سوشل میڈیا بڑا اعتراف کرلیا

سمرتی مندھانا اور پلاش مچل کی شادی ملتوی ہونے کے بعد بھارتی کوریوگرافر نندیکا دویدی اس تنازعہ سے خود کو دور کرتے ہوئے عوامی طور پر ایک بیانات جاری کیا ہے، گزشتہ دنوں نندیکا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر اس سلسلے میں ایک تفصیلی نوٹ پوسٹ کیا۔

اپنی پوسٹ میں بھارتی کوریوگرافر نے سمرتی اور پلاش سے جڑے تمام الزامات کو مسترد کردیا، انھوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ پچھلے کچھ دنوں میں، میں نے ایک ایسی صورتحال دیکھی جس میں مجھے گھسیٹا گیا جس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

نندیکا دویدی نے کہا کہ میں نے اپنی شمولیت کے بارے میں قیاس آرائیاں دیکھی ہیں جو کہ دوسرے لوگوں کے لیے انتہائی ذاتی نوعیت کی ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہیے تھے۔

انھوں نے کہا کہ میں اس بات کا ازالہ کرنا چاہتی ہوں اور واضح کرنا چاہتی ہوں کہ میرے بارے میں جو مفروضے بیان کیے جا رہے ہیں وہ درست نہیں ہیں۔

نندیکا دویدی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خاص طور پر اس طرح کی باتیں کہ میں نے کسی کے تعلقات میں خلل ڈالنے میں کردار ادا کیا ہے یہ بالکل درست نہیں ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹر سمرتی مندھانا کے والد کی طبعیت اچانک خراب ہونے کے بعد ان کی شادی ملتوی ہوگئی تھی، تاہم سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی افواہوں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پلاش کی مبینہ طور پر ڈانس کوریوگرافر کے ساتھ افیئر کی وجہ سے شادی منسوخ ہوئی۔

سمرتی، پلاش کی ایک جیسی سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کو حیرانی سے دوچار کردیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں