ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن کامیابی سے جاری، علاقے میں کرفیو نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

راجن پور : چھوٹوگینگ کیخلاف آپریشن بائیسویں روز میں فیصلہ کن مرحلےمیں داخل ہوگیا ہے۔ پاک فوج نےکچے کےعلاقے میں کرفیو نافذ کرکےگینگ کیخلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ہے۔ علاقےکے اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکیلئےایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کچےکےعلاقےمیں چھوٹوکی بڑوں سےٹکر آخری مرحلےمیں داخل ہوگئی، چھوٹوگینگ کیخلاف آپریشن بائیسویں روزمیں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔

پاک فوج کےکمانڈوزنےچھوٹوگینگ کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج نےنو کلو میٹر لمبا اورڈھائی کلومیٹرچوڑا جزیرہ کچا جمال کےعلاوہ تمام علاقےکلئیرکراکرجزیرےمیں محصورچھوٹو گینگ کےگردگھیرا مزید تنگ کردیاہے۔

کچےکےتمام داخلی اور خارجی علاقےمکمل سیل کرکےسونمیانی تک کرفیو نافذکردیاگیا۔ چھوٹو گینگ کےٹھکانوں کوبھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایاجارہا ہے۔

علاقے میں وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دی رہی ہیں۔ ڈی پی اوکےمطابق اگلےمورچوں پرفوج اورپیچھےپولیس بھی موجود ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار سے نمٹنے کے لئے ضلع بھر کی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردیاگیا ہے۔

چھوٹوگینگ کےٹھکانوں پر فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔ ڈرون اور ہیلی کاپٹرکی مدد سے گینگ پر نظر رکھی جارہی ہے۔ آپریشن کےدوران کچےکےعلاقےمیں صبح آٹھ سےدوپہرایک بجےتک کرفیونافذ ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں