بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

جائیداد حسین نواز کی ہوئی تو بھی نواز شریف کی پکڑ ہوگی، اعتزاز احسن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حسین نواز کی جائیداد ثابت ہوجاتی ہے تو پھر ان کے والد نواز شریف کی بھی پکڑ ہونی چاہیے۔

معروف قانون دان اور پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں میزبان سمیع ابراہیم  کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان نے اپنےکرتوتوں سےسب کومشکل میں ڈالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اربوں کی جائیدادیں باہر رکھنے کے باوجود ملک میں کہیں ذکر نہیں کیا گیا جب تک کے پانامالیکس میں شریف خاندان کےنام نکل نہیں آئے اس کے باوجود ان کے وکلاء کہتے ہیں کہ پاناما پیپرز میں نوازشریف کا نام نہیں آیا۔

انہوں نے شریف خاندان کے وکلاء کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں وزیر اعظم کا نہیں بلکہ ان کے بیٹوں کانام آیا ہے اس لحاظ سے اگر حسین نواز کے نام جائیداد نکلتی ہے تو مقدمہ بنتا ہے اور اگرحسین نواز کی جائیداد ثابت ہوتی ہے تو والد کی بھی پکڑ ہونی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ نےپاناما کیس پرفیصلہ محفوظ کرلیا

چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم کے بیٹوں نےدنیاکی مہنگی ترین پراپرٹی خریدی تاہم اب تک لندن میں خریدےگئےفلیٹس کاکوئی ثبوت نہیں پیش کیاگیا جس کی اشد ضرورت ہے اور جس کے بغیر یہ کیس منطقی انجام تک نہیں پہنچے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں