کمر درد وجہ نہیں، ننانوے فیصد سینیئر رہنما ہی ریلی میں شریک نہیں، چوہدری نثار nisar
The news is by your side.

Advertisement

کمر درد وجہ نہیں، ننانوے فیصد سینیئر رہنما ہی ریلی میں شریک نہیں، چوہدری نثار

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وضاحت کی کہ انہوں نے کسی کو نہیں کہا کہ وہ کمر درد کے باعث ریلی میں شریک نہیں ہو سکے اس حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار نے ریلی کے بجائے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اور اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کو یہ نہیں کہا کہ کمر درد کے باعث ریلی میں شریک نہیں ہو سکا ایسی باتیں بے بنیاد ہیں۔

ذرائع نے اراکین اسمبلی کت حوالے سے بتایا ہے کہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی 99 فیصد سینئر قیادت ریلی میں شریک نہیں ہے لیکن میڈیا پر صرف مجھے ہی متنازع بنایا جارہاہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ میڈیا کے چند حلقے خبر بنا کر تبصرے شرو ع کر دیتے ہیں اور خبر کی تصدیق بھی نہیں کرتے ہیں اسی طرح کچھ میڈیا ہاؤسز یہ خبر پورا دن چلاتے رہے کہ چوہدری نثار نوازشریف کی گاڑی چلائیں گے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے اراکین اسمبلی سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں انتہائی حد تک نہیں جانا دانش مندی کا فیصلہ نہیں اس سے قبل بھٹو بھی یہی غلطی کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ماضی میں بھٹو صاحب پی این اے سے بات کر لیتے تو معاملات اس حد تک نہیں بگڑتے لیکن بھٹو صاحب انتہائی قدم اٹھایا جس کا انہیں نقصان بھی ہوا اسی طرح بینظیربھٹو صاحبہ 1986 میں واپس آئیں تو شاندار استقبال ہوا لیکن انہوں نے تھکا دینے والی سخت تحریک چلائی جس کا نقصان انتخابات میں ہوا جب پیپلزپارٹی کو توقع کے مطابق نشستیں نہیں مل سکی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں