site
stats
پاکستان

چوہدری نثار کا سوشل میڈیا پرفرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ فرقہ واریت کوہوا دینے والے ملک کے دوست نہیں کیوں کہ فرقہ واریت بھی اتنی ہی خطرناک ہے جتنی دہشت گردی خطرناک ہے۔

یہ بات وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے سوشل میڈیا کے ذریعے ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینےکا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کوذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کرتے ہوئی کہی۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ملک کو کئی قسم کی چیلنجزکا سامنا ہے اور ایسی خطرناک صورت حال ہم سے سنجیدگی اور بردباری کا متقاضی ہے تاکہ دشمن ہمارے جذبات کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے مذید نقصان نہ پہنچا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت سب سے زیادہ ضرورت اتحاد بین المسلین کی ضرورت ہے اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی اور اتحادکی جتنی ضرورت آج ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی۔

انہوں نے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء سے مذہبی منافرت پھیلانےوالوں کے خلاف آوازاٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے علماکی مشاورت سےمتفقہ لائحہ عمل اختیارکرنے پرزور دیا اور اس سلسلے میں انہوں نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امورسے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

خیال رہے چند روز قبل پاراچنارمیں ہونے والے بم دھماکوں میں متعدد افراد شہید ہوگئے تھے جس کے بعد مقامی مکتبہ فکر(شیعہ، سنی) کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے جس کا برملہ اظہار شوشل میڈیا پر بھی کیا جارہا ہے اور فرقہ ورانہ مواد شائع کیا جارہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top