گمشدہ بلاگرز کی باحفاظت بازیابی حکومت کی اولین ترجیح ہے، چوہدری نثار
The news is by your side.

Advertisement

گمشدہ بلاگرز کی باحفاظت بازیابی اولین ترجیح ہے، چوہدری نثار

اسلام آباد : چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ گمشدہ بلاگرز پر حکومت کی جانب سے مقدمات بنانے کی خبریں جھوٹی، مضحکہ خیز اور غیر سنجیدہ ہیں۔

یہ بات وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا گمشدہ بلاگرز کی باحفاظت بازیابی حکومت کی اولین ترجیح ہے تا ہم افسوسناک بات یہ ہے کہ بعض عناصر اس حوالے سے متضاد اور غلط معلومات کی تشہیر کر کے معاملہ الجھانا چاہ رہے ہیں۔


*فاطمہ جناح یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر سلمان حیدر لاپتہ


انہوں نے ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد اور لغو قرار دیا جن میں کہا گہا ہے کہ حکومت بلاگرز کے خلاف مقدمات بنا رہی ہے ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔


*پروفیسر سلمان حیدر لاپتہ، پیپلز پارٹی کا توجہ دلاؤ نوٹس


وفاقی وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ غلط معلومات کی تشہیرایسےعناصر کی بےحسی کاواضح ثبوت ہیں اس طرح کی خبریں پھیلانے والوں کے عمل سے لا پتہ بلاگرز کے اہل خانہ کے کرب میں مزید اضافہ ہوگا۔


*پروفیسرسلمان حیدر کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں، چوہدری نثار


انہوں نے لاپتہ بلاگرز کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت پوری توجہ گمشدہ بلاگرز کی بازیابی پر مرکوز کیے ہوئے ہے اور لاپتہ بلاگرز کی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

واضح رہے چند ہفتوں قبل اسلام آباد و کراچی سمیت پنجاب کے مخلتف علاقوں سے سوشل میڈیا پر متحرک بلاگرز اور سماجی کارکنوں کو نا معلوم افراد کی جانب سے لا پتہ کردیا گیا تھا جس کے بعد مختلف سماجی، سیاسی اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جا ری ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں