The news is by your side.

Advertisement

وفاقی وزیرداخلہ کا ڈی جی سندھ سے رابطہ، ایم کیو ایم لندن سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پی ایس پی کارکنان کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرز کا معاملہ برطانیہ اور ساؤتھ افریقہ حکومت کےسامنے اٹھایا جائے گا کیوں کہ ان ممالک کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

یہ بات انہوں نے ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہی اور اس دوران ڈی جی رینجرز نے ایم کیوایم لندن کے گرفتار ٹارگٹ کلرز سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے کراچی میں رینجرز سندھ کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ کو ایم کیو ایم لندن کے گرفتار ٹارگٹ کلرز کے اعترافی بیانات اور بانی ایم کیو ایم کے آڈیو پیغامات سے متعلق مفصل ریفرنس بھیجنےکی ہدایت کی۔


 *پی ایس پی کارکنان کے قتل کی ہدایت بانی ایم کیوایم نے دی، کرنل قیصر


چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اس ریفرنس کی روشنی میں واضح اور واثق ثبوت کے ساتھ یہ معاملہ ساؤتھ افریقہ اور برطانیہ کے سامنے اٹھایا جائے گا کہ ان کی سرزمین کیسے کراچی میں قتل وغارت گری کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔

خیال رہے ترجمان رینجرز سندھ کرنل قیصر نے آج اپنی پریس کانفرنس میں اورنگی میں قتل ہونے والے پی ایس پی کے دو کارکنان کے قاتلوں کی گرفتاری اور بانی ایم کیو ایم کی جانب سے ساؤتھ افریقہ سیٹ اپ کے ذریعے قتل کی ہدایت پر مبنی آڈیو پیغامات بھی سنائے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں