جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

احسن اقبال بے سروپا بیانات دینے کے بجائے اپنا کام ٹھیک سے انجام دیں، چوہدری نثار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ احسن اقبال بے سروپا بیانات دینے سے گریز کریں، میرے گھر میں کسی کی ہلاکت تو دور کی بات کوئی شخص زخمی تک نہیں ہوا ہے.

ان کا خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ اور اپنی جماعت کے ساتھی احسن اقبال کے بیان کے ردعمل میں دی جس میں کہا گیا تھا کہ چوہدری نثار کے گھر پر حملے کے دوران گھر سے ہونے والی فائرعنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی موصوف ہیں جنہوں نے محض تین گھنٹے میں دھرنا ختم کرا کے علاقہ کلیئر کرانے کا دعوی کیا تھا لیکن جب ناکام ہوئے تو آپریشن کا بوجھ عدالت پرڈالنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر داخلہ احسن اقبال کے عہدے کا تقاضا تھا کہ وہ بہ طور انچارج اپنی انتظامیہ اور فورس کے ہمراہ کھڑا ہوتے لیکن بدقسمتی ہے کہ وہ اپنے منصب سے بے خبر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر موصوف کو الزام تراشیوں کے بجائے اپنے کام پر توجہ دینا چاہیئے تاکہ اپنی ذمہ داریوں کو کما حقہ پورا کرسکیں اور آپریشن کے وقت اپنی ٹیم کا ہمراہ موجود ہوں نا کہ دفتر میں بیٹھ کر اجلاس پہ اجلاس کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں