The news is by your side.

Advertisement

کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

لندن: بین الاقوامی شہرت یافتہ ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹائلش بیٹسمین نے رواں سال فروری میں اعلان کیا تھا کہ وہ 2019 کا ورلڈکپ کھیلنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔

کرس گیل نے اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے ورلڈکپ کے بعد رواں سال بھارت کے خلاف ستمبر میں ہونے والی سیزیز کھیلنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کرکٹ بورڈ کو خدمات پیش کردی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ستمبر میں بھارت کا دورہ کرے گی جہاں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے، تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

کرس گیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں ابھی ویسٹ انڈین ٹیم کا سفر اختتام پذیر نہیں ہوا، ہمارے اب بھی چند میچز باقی ہیں جن کے ذریعے ایونٹ میں واپسی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد میں بھارت کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کھیلنا چاہتا ہوں اور یقیناً بھارتی ٹیم کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز بھی ضرور کھیلوں گا۔

مزید پڑھیں: کرس گیل نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پریس کانفرنس کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم منیجر نے تصدیق کی کہ گیل واقعی میں ورلڈ کپ کے بعد بھی کھیلنا چاہتے ہیں۔

کرس گیل کا کیریئر

کرس گیل اب تک 103 ٹیسٹ میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 2 ٹرپل سنچریوں سمیت 7ہزار 109رنز اسکور کر چکے ہیں۔ جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرنے والے اوپنر نے 1999 میں بھارت کے خلاف ڈبییو کیا جس کے بعد انہوں نے ون ڈے میچوں میں 23سنچریوں کی مدد سے 9ہزار 727رنز اسکور کیے۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیمیں 27 جون کو مدِ مقابل ہوں گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں