تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...
Array

کرس گیل کا یو ٹرن : بھارت کیخلاف سیریز میں واپسی کا اعلان کردیا

لاہور : کرس گیل نے یوٹرن لیتے ہوئے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔ ویسٹ انڈین اوپنر بھارت کے خلاف آئندہ ماہ ون ڈے سیریز کھیلیں گے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔ کیربیئنز بلے باز نے ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر کھیل کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ویسٹ انڈین بلے باز بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔ ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر انتالیس سالہ اوپنر نے عالمی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

یاد رہے کہ اسٹائلش بیٹسمین نے رواں سال فروری میں اعلان کیا تھا کہ وہ 2019 کا ورلڈ کپ کھیلنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔

کرس گیل نے اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے ورلڈکپ کے بعد رواں سال بھارت کے خلاف ستمبر میں ہونے والی سیریز کھیلنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کرکٹ بورڈ کو خدمات پیش کردی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ستمبر میں بھارت کا دورہ کرے گی جہاں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے، تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے میچز کی سیریز آٹھ اگست سے گیانا میں شروع ہوگی۔ کرس گیل کو ہم وطن برائن لارا کے دس ہزار چارسو پانچ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف بارہ رنز درکار ہیں۔

کرس گیل کا کیریئر

کرس گیل اب تک 103 ٹیسٹ میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے دو ٹرپل سنچریوں سمیت سات ہزار 109رنز اسکور کر چکے ہیں۔ جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرنے والے اوپنر نے1999 میں بھارت کے خلاف ڈبییو کیا جس کے بعد انہوں نے ون ڈے میچوں میں23سنچریوں کی مدد سے 9ہزار 727رنز اسکور کیے۔

Comments

- Advertisement -