انگلینڈ کے فاسٹ بولر کرس ووکس نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انگلش فاسٹ بولر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے طویل پیغام بھی شیئر کیا۔
36 سالہ نوجوان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’خوشی ہی میری رہی، کوئی افسوس نہیں۔‘
ووکس نے جنوری 2011 میں آسٹریلیا کے خلاف انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور 62 ٹیسٹ، 122 ون ڈے، 33 ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔
آل راؤنڈر انگلینڈ کی اس ٹیم کا بھی حصہ تھے جنہوں نے 2019 میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ اور آسٹریلیا میں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 جیتا تھا۔
ووکس نے آخری میچ رواں سال اگست میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا جس میں کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
یہ پڑھیں: ویڈیو: کرس ووکس نے فریکچر ہاتھ کے ساتھ میدان میں اتر کر دل جیت لیے
انہوں نے کہا کہ تقریباً 15 سال تک انگلینڈ کی نمائندگی کرنا شاندار کیریئر کا سب سے بڑا فخر رہا ہے اس کے علاوہ دو ورلڈ کپ جیتنا ہے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ کھیل سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا صحیح وقت ہے۔
انہوں نے لکھا کہ "وہ لمحہ آ گیا ہے، اور میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میرے لیے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا صحیح وقت ہے۔”
ووکس نے لکھا کہ انگلینڈ کے لیے کھیلنا ایک ایسی چیز تھی جس کی خواہش بچپن سے ہی تھی اور میں ان خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ناقابل یقین حد تک خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔
انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں سپورٹ کرنے پر خاندان، مداحوں، کوچز اور ٹیم کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


