تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

سانحہ کرائسٹ چرچ کو سال مکمل، جیسنڈا آرڈرن نمازِ جمعہ کے اجتماع میں شریک

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے سانحہ کرائسٹ چرچ کا ایک سال مکمل ہونے پر مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کی اور نماز جمعہ کے اجتماع میں شریک ہوئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر ہونے والے خوں ریز حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم نے مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے میئر کے ہمراہ مسجد پہنچیں۔

وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے نمازِ جمعہ کے اجتماع میں شرکت کی اور مسلمانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔ انہوں نے اس موقع پر مختصر خطاب کیا اور متاثرین سمیت نمازیوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ نے ہمیں بنیادی طور پر تبدیل کر کے رکھ دیا، دہشت گردی کا تعلق کسی ذات، مذہب یا نسل سے نہیں ہوتا، ہم کسی بھی صورت اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے

یاد رہے کہ ایک سال قبل 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں سفید فام نسل پرست دہشت گرد نے فائرنگ کر کے 51 نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تھا، حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے بھی کی تھی۔

حکومت نے پرتشدد واقعات کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات بھی کیے تھے، جن میں جدید اسلحے کے لائسنس کی منسوخی اور گنز سرکار کو جمع کروانا جیسے قابل ذکر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلمانوں سے اظہار یکجہتی، اماراتی حکام کا جیسنڈا آرڈرن کو منفرد انداز میں خراج تحسین

Comments

- Advertisement -