The news is by your side.

Advertisement

مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منائے گی

اسلام آباد : پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مسیحی برادری کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منائے گی، ملک کے بیشتر شہروں میں مذہبی تقریبات کا انعقاد اور ملکی ترقی اورخوشحالی کے لیے دعائیں مانگی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے یوم ولادت کے سلسے میں کرسمس کا تہوار منارہی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کرسمس کے موقع پر تقریبات منعقد کرکے ملکی ترقی اورخوشحالی کے لیے دعائیں مانگی جائیں گی۔

کرسمس کے تہوار پر گرجا گھروں کو برقی قمقموں اورپھولوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے سجایا دیا گیا ہے جبکہ مرد وخواتین اور بچوں نے مذہبی تہوار کے حوالے سے خریداری بھی کی۔

پاکستان میں بھی کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہٰیں کراچی کے مقامی ہوٹل میں کرسمس کی خوشیوں کے موقع پر مزیدار کیکس اور کرسمس ٹری بھی بنائے گئے ہیں۔

اس موقع پر نت نئے انداز ، رنگوں اور ڈیزائنوں کے کیکس، چاکلیٹس اور کنڈیز بھی تیار کرلی گئیں ہیں، مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ کرسمس خوشیوں کا تہوار ہے۔ یہ امن اور محبت کا پیغام دیتا ہے، میٹھا کھانے سے خوشی کا احساس دوبالا ہوجاتا ہے۔

کرسمس کے موقع پرصدر پاکستان عارف علوی نے مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری کی ملک کی ترقی واستحکام کے لیے گراں قدرخدمات ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی مسیحی برادری کو کرسمس پرمبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ مسیحی برادری حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت کی خوشی میں ہرسال 25دسمبر کو کرسمس کا تہوار مناتی ہے جس میں عیسائی برادری کی جانب سے گرجا گھروں اور رہائشی عمارتوں کو برقی قمقموں اور پھولوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں