معروف جرمن وی لاگر کرسٹن پیٹسمین اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرسٹن پیٹسمین نے اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جس میں اُن کے ہاتھ میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی سند دیکھی جاسکتی ہے، معروف جرمن وی لاگر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے اسلام قبول کرلیا ہے”۔
کرسٹن پیٹسمین کا کہنا تھا کہ میں جب یورپ میں تھا تو میں نے وہاں ہمیشہ ہی لفظ ’اسلام‘ کے بارے میں منفی باتیں ہی سُنیں کیونکہ میں وہاں کبھی کسی مذہبی شخص سے نہیں ملا تھا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ میں نے بھی اسلام کے بارے میں وہی سوچ اپنی دماغ میں بسالی تھی جیسے باقی لوگوں کے دماغ میں تھی، مجھے اس بات کی پرواہ نہیں تھی کہ اسلام کے بارے میں لوگوں کا خیال کیا ہے؟۔
جرمن ولاگر نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد جو خود کے اندر محسوس کیا ہے وہ اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کیا تھا، اُنہوں نے کہا کہ یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ میرے بچپن کے سب سے اچھے دوست بھی مسلمان تھے۔
اپنے یوٹیوب چینل کے حوالے سے کرسٹن پیٹسمین کا کہنا تھا کہ میں نے یہ چینل سال دسمبر دو ہزار انیس میں شروع کیا تھا اور پاکستان میں تقریباَ 1 سال گزارا تھا، اس دوران میں نے بہت سارے ناقابل یقین لوگوں سے ملاقات کی اور دین اور طرزِ زندگی کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔
https://youtu.be/6hxDOfNm-u0