منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹین لیگارڈ نے استعفیٰ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹین لیگارڈ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے کرسٹین لیگارڈ کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

کرسٹین لیگارڈ 2011 سے آئی ایم ایف کے سربراہ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی تھیں، اب آئی ایم ایف بورڈ نیا سربراہ تلاش کرے گا۔

- Advertisement -

آئی ایم ایف کے نئے ایم ڈی کی تقرری تک عبوری مدت کے دوران ڈیوڈ لپٹن آئی ایم ایف کے قائم مقام ایم ڈی کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ کرسٹین لیگارڈ کا نام یورپین سینٹرل بینک کی صدارت کے امیدواروں میں شامل ہے اگر وہ یورپین سینٹرل بینک کی صدر منتخب ہوئیں تو وہ یہ عہدہ سنبھالنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹین لگارڈ کی ملاقات

دوسری جانب آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کرسٹین لیگارڈ کی رہنمائی میں آئی ایم ایف نے اپنے ممبر ممالک کو عالمی مالیاتی چیلنجز اور اس کے بعد کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بھرپور کامیابی کے ساتھ معاونت فراہم کی ہیں۔

آئی ایم ایف اعلامیہ میں ایم ڈی کرسٹین لیگارڈ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کرسٹین لیگارڈ نے ادارے کے لے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں، ان کی ادارے کے لیے خدمات و کامیابیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹین لیگارڈ نے ملاقات کی تھی جس میں آئی ایم ایف کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں