The news is by your side.

Advertisement

کرسمس ٹرین راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے لاہور کے لئے روانہ

راولپنڈی : کرسمس ٹرین راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے لاہور کے لئے روانہ ہوگئی، جو آج شام لاہور پہنچے گی اور لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی جو 31دسمبر تک کراچی پہنچے گی۔

راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر صبح ساڑھے نو بجے کرسمس ٹرین کی روانگی کے موقع پر پاکستان ریلوے سمیت کوئی سیاسی رہنماء ریلوے اسٹیشن پر نہیں پہنچا، کرسمس ٹرین گزشتہ روز شام پانچ بجے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پہنچی تھی۔

کرسمس ٹرین لاہور سے کراچی روآنہ ہوگی اور 5جنوری کو کرسمس ٹرین اپنا سفر مکمل کرکے واپس راولپنڈی پہنچے گی۔

ٹرین کے ساتھ ریلوے پولیس سمیت عملے کے 25 اہلکار موجود ہیں۔


مزید پڑھیں : کرسمس ٹرین پشاور سے راولپنڈی روانہ


اس سے قبل پاکستان یلوے کی جانب سے کرسمس کے موقع پر خوبصورت اور رنگوں سے سجی اس ٹرین کو مسیحی برادری کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے، سرخ رنگ سے سجی ٹرین، ڈیئر کارٹ کھینچتے، ڈھیروں تحائف لیے سانتا کلاز، برقی قمقموں سے جگمگ کرتے کرسمس ٹری اور بڑا سا کیک لیے کرسمس ٹرین پشاور سےراولپنڈی روانہ ہوئی تھی ۔

خیال رہے کہ پاکستان ریلوے کی تاریخ کی پہلی کرسمس کے موقع پر خصوصی ٹرین چلائی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں