تازہ ترین

کروناویکسین: عالمی ادارہ صحت نے امید دلا دی

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے دنیا کو امید دلائی ہے کہ وہ مایوس نہ ہوں، تقریبا 165 ادویہ ساز کمپنیاں کرونا ویکسین کی تیاری میں لگی ہوئی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کرونا مریضوں کی تعداد بڑھ چکی ہے لیکن ہمیں ہمت سے کام لینا چاہیے، کرونا پر قابو کی پوری امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح نیوز لینڈ اور روانڈا جیسے ملکوں نے کرونا پر قابو پایا اس طرح دیگر ممالک بھی پالیں گے، لاک ڈاؤن کے باعث عالمی معیشت بھی زبوحالی کا شکار ہے اور لوگوں کی نظرین کرونا ویکسین پر جمی ہوئی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کروناویکسین سے متعلق بڑا بیان

ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ 165 میں سے 6 کمپنیاں کلینکل ٹرائل تیسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح پولیو اور خسرے کی بیماری ویکسین ہونے کے باوجود موجود ہے اسی طرح ہمیں کرونا کے ساتھ بھی رہنا پڑسکتا ہے، ویکسین وبا کا خاتمے کردے گی یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

Comments

- Advertisement -