تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کروناوائرس: چین کے لیے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی

بیجنگ: چین میں گزشتہ تین ماہ کے دوران روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کرونا کیسز میں گزشتہ روز ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا، 24 گھنٹے میں وبا کے سب سے زیادہ کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 61 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، یہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کیسز میں سب سے زیادہ ہیں، اس سے قبل کم مریض رپورٹ ہوتے تھے۔

چین نے رواں سال اپریل میں کروناوائرس کو شکست دینے کا اعلان کیا تھا لیکن بعد میں نئے کیسز رپورٹ ہونے پر بیجنگ حکومت کو دھچکا لگا، البتہ ماضی کے مقابلے میں چین نے کرونا پر کافی حد تک قابو پایا ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین کے علاقے ’ژنگ جنگ‘ میں کرونا کے 41 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اسی طرح 14 مریض دالیان شہر میں سامنے آئے، صوبے جیلان میں کرونا نے 2 افراد کو نشانہ بنایا، اس کے علاوہ مزید 4 کیسز اور رجسٹرڈ ہوئے ہیں، جس پر حکومت نے اپنی بھرپور حکمت عملی تیار کرلی۔

خیال رہے کہ چین کرونا کی دوسری لہر کو بھی شکست دینے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہا ہے۔ تاہم چین کے شہر ووہان سٹی سے شروع ہونے والا نیا کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے، جنوری 2020سے لے کر اب تک نئے وائرس کووِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -