تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کروناوائرس: مردہ قرار دیا جانے والا شخص اچانک زندہ کیسے ہوگیا؟

نئی دہلی: بھارت میں سرَ پر گہری چوٹ لگنے کے باعث مردہ قرار دیا جانا والا شخص اچانک زندہ ہوگیا، ماہر فوٹوگرافر نے متاثرہ شخص کی زندگی بچالی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا میں سر پر بھیانک چوٹ لگنے کی وجہ سے شہری بےہوش ہوگیا تھا لیکن اہل خانہ نے متاثرہ شخص کو مردہ سمجھ لیا اور کوئی بھی فرد کروناوائرس کے خوف کے پیش نظر مذکورہ شہری کے قریب آنے سے بھی ڈر رہا تھا۔

بعد ازاں پولیس نے مردہ قرار دیے جانے والے شخص کی تصاویر بنانے کے لیے ماہر فوٹوگرافر کو بلوایا جو پولیس کے ماتحت اس طرح کے واقعات کو کمیرے کی آنکھ سے قید کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’تومی تھومس‘ نامی فوٹوگرافر نے ’سیواداسن‘ نامی متاثرہ شخص کی تصاویر لینا شروع کیں تو اسے بےہوش شہری کے جسم میں ہلکی سی حرکت دکھی اور اس نے سانسوں کی حرارت بھی محسوس کی۔

یہ صورت حال دیکھ فوٹوگرافر نے پولیس کو مطلع کیا جس کے پتا چلا کہ متاثرہ شخص واقعی زندہ ہے، اہلکاروں نے مذکورہ شہری کو اسپتال منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -