تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کروناوائرس: نیوزی لینڈ نے بڑا اعلان کردیا

ولنگٹن: نیوزی لینڈ حکومت نے کروناوائرس کے پیش نظر عام انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں وبائی مرض کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے ملک میں الیکشن رواں سال 17 اکتوبر تک ملتوی کردیا۔

رپورٹ کے بعد ملک میں عالم انتخابات رواں سال 19 ستمبر سے ہونا تھے لیکن نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں مسلسل نئے کرونا کیسز رپورٹ ہونے کے باعث الیکشن ملتوی کردیا گیا۔

نیوزی لینڈ میں عام انتخابات کا اعلان

حکومت کے اس فیصلے پر اپوزیشن جماعتیں بھی متفق ہیں۔ اپنے تازہ بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم عام انتخابات کو کرونا سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں، نیوزی لینڈ میں الیکشن کا مؤثر نظام موجود ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ چین کے بعد دنیا کا پہلا ملک تھا نے کرونا وائرس سے نجات پاکر ملک بھر میں لاک ڈاون کے خاتمے کا اعلان کیا تھا تاہم اب کرونا وائرس نئے کیسز رپورٹ ہونے لگے ہیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں رواں سال مئی سے کرونا کیسز رپورٹ ہونا بند ہوگئے تھے جس کے بعد حکومت نے جون میں کرونا کے خاتمے کا اعلان کردیا تھا۔ لیکن اس کے بعد جون اور جولائی میں دوبارہ کچھ کیسز رپورٹ ہوئے لیکن حکومت نے مذکورہ مریضوں کی تصدیق نہیں کی تھی۔

Comments

- Advertisement -