تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

کروناوائرس: شمالی کوریا میں ہلچل مچ گئی

پیانگ یانگ: شمالی کوریا میں کروناوائرس کا پہلا مشتبہ مریض سامنے آنے کے بعد کم جونگ انتظامیہ حرکت میں آگئی اور ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ جنوبی کوریا سے شمالی کوریا آنے والے شہری میں کرونا علامات پائی گئی ہیں تاہم اب تک کوویڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹ منظر عام پر نہیں آئی، ملک میں مذکورہ مشتبہ مریض رپورٹ ہونے پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ملکی سربراہ کم جونگ ان نے خصوصی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر مذکورہ شخص کرونا کا مریض ہوا تو شمالی کوریا میں وبائی مرض کا یہ پہلا کیس ہوگا، اس سے قبل کم جونگ انتظامیہ اپنے ملک میں ایک بھی کرونا کیس نہ ہونے کا دعویٰ کرچکی ہے۔

کرونا صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے کم جونگ ان نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے سرحدی شہر کیسانگ پر لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔ مشتبہ مریض غیرقانونی طور پر شمالی کوریا میں داخل ہوا تھا۔

’’شمالی کوریا میں کروناوائرس کا کوئی متاثرہ مریض نہیں ہے‘‘

سرکاری میڈیا نے بھی کرونا مشتبہ کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شہری تین سال قبل جنوبی کوریا گیا تھا جس کے بعد وہ اچانک 19 جولائی کو غیرقانونی طور پر شمالی کوریا میں داخل ہوگیا۔

متعلقہ اداروں نے مشتبہ کرونا مریض قرنطینہ میں رکھا ہوا ہے جہاں اس کا ٹیسٹ بھی لیا جاچکا ہے۔

Comments