چھرا مار ملزم کا ساتھی گرفتار، جرائم کا اعتراف، اہم انکشافات chura maar dost griftar
The news is by your side.

Advertisement

چھرا مار ملزم کا ساتھی گرفتار، جرائم کا اعتراف، اہم انکشافات

کراچی: پولیس نے چھرا مار ملزم کے ساتھی کو گرفتار کرلیا، ملزم نے جرم میں برابر کی شرکت اور خواتین کی ریکی کا اعتراف کرتے ہوئے اہم انکشافات کردیے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ حساس اداروں نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو چھرا مار ملزم کا ساتھی ہے تاہم اس روز اس کی گرفتاری خفیہ کردی گئی تھی۔

پولیس نے آج اس کی گرفتاری ظاہر کردی ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ خواتین کو چھرا مارنے والا شخص کوئی اور نہیں اس کا دوست وسیم ہے جو ساہیوال میں بھی خواتین کو چھرے مارتے ہوئے خوف کی علامت بنا ہوا تھا۔

وسیم کے ساتھی شہزاد نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ جرم میں برابر کا شریک ہے، چھرا مارنے کی ذمہ داری وسیم کی اور خواتین کی ریکی کرنے کی ذمہ داری میری تھی، وسیم گرفتار نہ ہوجائے اس لیے اس کی معاونت کرتا تھا۔

دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ ملزم شہزاد ملزم وسیم کا بچپن کا دوست ہے، وسیم ایک ماہ قبل ہی کراچی پہنچا تھا جب کہ شہزاد کئی برس سے یہاں مقیم ہے۔

یہ پڑھیں: چھرا مار کی کارروائیوں کے بعد گلستان جوہر میں کرائم کا گراف نیچے آگیا

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف شارع فیصل تھانے میں 6 مقدمات درج ہیں، ملزم شہزاد کے قبضے سے چھری بھی برآمد ہوگئی تھی۔
خیال رہے کہ گلستان جوہر میں خواتین کو تیز دھار آلے سے زخمی کرنے کا سلسلہ 25 ستمبر سے شروع ہوا اور اب تک 15 خواتین کو زخمی کیا گیا ہے۔

فی الوقت حملوں میں کمی آگئی ہے اور مرکزی ملزم وسیم تاحال قانون کی گرفت میں نہیں آسکا، پولیس اس پر عائد انعامی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چھری مارکو پکڑنے کا انعام5سے بڑھ کر10لاکھ روپے ہوگیا

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں