تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سی آئی اے چیف کا روسی صدر پیوٹن کی بیماری سے متعلق بڑا دعوی

امریکی سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنس کا کہنا ہےکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی بیماری کے حوالے سے ان کے پاس کوئی اطلاعات نہیں ہیں، وہ بالکل صحت مند ہیں۔

عالمی میڈیا میں یہ خبریں گزشتہ کچھ عرصہ سے زیر گردش ہیں کہ 70 سالہ روسی صدر پیوٹن کی صحت خراب ہے اور وہ کینسر اور پارکنسن جیسی (جس میں انسانی اعضاء آہستہ آہستہ کام کرنا بند کردیتے ہیں) بیماری میں مبتلا ہیں، تاہم اب تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

اب اس حوالے امریکی سیکورٹی ایجنسی سی آئے اے کے سربراہ کا بیان بھی سامنے آیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ روسی صدر کی خراب صحت یا بیماری کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیوٹن کی صحت کو لے کر بہت سی افواہیں ہیں لیکن اب تک کی اطلاعات کو لے کر ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ کافی صحت مند ہیں۔ سی آئی اے چیف نے کہا کہ البتہ یہ باضابطہ کوئی انٹیلی جنس اطلاعات نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روسی صدر مزید کتنے سال زندہ رہیں گے؟، اہم انکشاف

ولیم برنس ماضی میں روس میں سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے پیوٹن کا مشاہدہ کررہا ہوں۔

Comments

- Advertisement -