جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

امریکی حملے پر ایرانی جوابی کارروائی انتہائی سخت ہوگی، سابق سی آئی اے سربراہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: سی آئی اے کے سابق سربراہ لیون پنیٹا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملہ کیا گیا تو اس کی طرف سے جوابی کارروائی انتہائی سخت ہوگی۔

سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر لیون پنیٹا نے سی این این کو بتایا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو وہ علاقائی جنگ میں ڈوب جائے گا۔

انٹیلیجنس ایجنسی کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے دو دہائیاں قبل عراق میں جا کر ’خوف ناک غلطی‘ کی تھی، اور برسوں تک جاری رہنے والی جنگ شروع کر دی تھی۔

لیون پنیٹا نے کہا کہ یہ ایک سبق ہے جو صدر ٹرمپ کو سیکھنے کی ضرورت ہے، کیوں کہ اگر وہ ایران میں جا کر حملہ کرتے ہیں، تو اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ امریکا علاقائی جنگ میں پھنس جائے گا۔ پنیٹا جو سابق وزیر دفاع بھی رہ چکے ہیں، نے خبردار کیا کہ تہران جوابی کارروائی ضرور کرے گا۔


امریکا کا ایران کے خلاف ایک اور سخت قدم


انھوں نے واضح کیا کہ ’’اس لیے اس سلسلے میں کوئی غلطی نہ کریں، ہو سکتا ہے کہ یہ ایک فضائی حملہ ہو، لیکن یہ یقینی طور پر امریکا کو جنگ ​​میں شامل کر دے گا۔‘‘

واضح رہے کہ امریکا نے تہران پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی پابندیوں میں 20 ادارے، 5 افراد اور 3 جہاز شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیوں کے شکار افراد میں سے متعدد پاسداران انقلاب سے منسلک ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں