اسلام آباد : حکومت پاکستان نے سگریٹ کے ایک پیکٹ پرچوالیس روپے ٹیکس لگانے پرغورشروع کردیا۔ وزارت خزانہ کو سفارشات بھجوادی گئیں۔ سگریٹ نوشی کرنے والے زبردست جھٹکے کے لئے تیار ہوجائیں۔
تفصیلات کے مطابق سگریٹ کا دھواں اڑانےوالے خبردار ہوجائیں جو اپنی صحت خراب کرے گا وہ اب زبردست ٹیکس بھی ادا کرے گا۔
نوٹوں کو دھویں میں اڑانے والے حضرات اب فی پیکٹ چوالیس روپے ادا کریں گے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کیلئے وزارت قومی صحت کی جانب سے وزارت خزانہ کو سفارشات بھجوادی گئیں ہیں۔
سفارشات میں کہا گیا ہے کہ سگریٹ پرٹیکس سےہونے والی آمدنی میں سے دو فیصد وزیراعظم ہیلتھ پروگرام کو دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق سگریٹ پرٹیکس بڑھانےسےحکومت کو چالیس ارب روپےسےزائدکی آمدنی ہوگی۔