The news is by your side.

Advertisement

چاند کا تنازع حل کرنے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل متحرک، پوپلزئی سے ملاقات کا وقت مانگ لیا

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل ملک بھر میں ایک ساتھ عیدین اور رمضان کے لیے متحرک ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے مفتی پوپلزئی سے رابطہ کر کے ملاقات کا وقت مانگ لیا تاکہ ملک بھر میں ایک ساتھ عیدین اور رمضان کا آغاز و اختتام ہوسکے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے مفتی پوپلزئی کی ٹیم کومحکمہ موسمیات کی تکنیکی ٹیموں سےملوانےکافیصلہ کیا، مسجد قاسمیہ کے مہتمم کو سمجھایا جائے گا کہ چاند کی رویت ممکن نہیں تو یہ نظر کیسے آسکتا ہے؟۔

ذرائع نظریاتی کونسل کے مطابق عیدالضحیٰ پر چاند کی رویت کے حوالے سے کوئی تنازع نہیں ہوتا البتہ رمضان اور عیدالفطر کے موقع پر پہلے چاند نظر آنے کے حوالے سے مفتی پوپلزئی کےتحفظات دورکرنےکی کوشش کی جائےگی۔

یاد رہے کہ مسجد قاسمیہ اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے درمیان چاند کے معاملے پر شدید تنازع ہے، رواں برس رمضان المبارک کے موقع پرخیبرپختونخواہ میں 28 روزوں پر عید کی گئی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں