تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

چہرے کے تاثرات بیان کرنے والا ماسک

سنگا پور کے ماہرین نے کرونا وبا سے بچنے کے لیے اب تک کا سب سے منفرد اور دلچسپ ماسک تیار کرلیا۔

یاد رہے کہ کرونا کے وار تیزی سے جاری ہیں اور ویکسین متعارف ہونے کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آسکی، جہاں ماہرین وبا کی ویکسین تلاش کررہے ہیں وہیں شہریوں کو وائرس سے بچنے کے لیے اہم مشورے بھی دے رہے ہیں۔

بین الاقوامی ماہرین نے کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے مشترکہ طور پر سماجی دوری، ہاتھ دھونے، فیس ماسک لگانے کو سب سے زیادہ اہم قرار دیا اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ وبا کو کنٹرول کیا جاسکے۔

دنیا کے تقریباً تمام ہی ممالک نے وبا پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے لاک ڈاؤن کیا تھا البتہ اب ماسوائے چند ممالک کے سب جگہ ہی سختیاں ختم کردی گئیں ہیں اور معمول زندگی پہلے کی طرح بحال ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرونا سے بچاؤ والے ماسک اور دستانے ماحول کے لیے بڑا خطرہ

اگر ماسک کی بات کی جائے تو اس کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں جن کو دور کرنے کے لیے طبی ماہرین میدان میں آئے اور انہوں نے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔

ماسک لگانے والے شہریوں کو ایک مسئلہ درپیش تھا کہ وہ جب کسی سے بات کررہے ہوتے ہیں تو اپنے چہرے کے تاثرات پیش نہیں کرسکتے اور نہ ہی ماسک کی وجہ سے سامنے والے کے جذبات کو سمجھ سکتے ہیں۔

اس مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے سنگاپور کی کمپنی نے ماہرین کے مشورے سے ’سی ایل آئی یو‘ نامی ماسک تیار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بےبی وائب کے پیکٹ کو خاتون نے فیس ماسک بنا دیا

اس ماسک کو ہونٹوں کے پاس والے حصے سے ٹرانسپیرنٹ بنایا گیا ہے تاکہ سامنے والے شخص کو تاثرات سمجھ آئیں اور شہری گفتگو کرتے ہوئے محفوظ رہیں۔

Comments

- Advertisement -