سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مرد و خواتین کے فائنل میچوں میں راجرفیڈرر اور سریناولیمز نے ٹائٹل جیت لیے۔
تفصیلات کے مطابق 34 سالہ سوئس ٹینس اسٹار راجرفیڈررنے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد اپنے حریف نواک جوکووچ کو شکست دے دی۔
نوے منٹس تک ٹینس کورٹ میں راجرفیڈرر اور نواک جوکووچ کے درمیان گھمسان کا رن پڑا اور بالاخر راجرفیڈر نے 7:6 اور 6:3 سے نواک جوکووچ کو شکست دے کرساتویں بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔
دوسری جانب خواتین کے فائنل میں امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے رومانیہ کی سائی مونا ہالپ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6:3 اور 7:5 سے ہراکر دوسری بار سنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کی۔