The news is by your side.

Advertisement

گردشی قرضوں کا حجم 700 ارب روپے سے تجاوزکرگیا

اسلام آباد : زیرِ گردش قرضوں کا معاملہ ایک بار پھر سنگین ہوگیا، گردشی قرضوں کا حجم سات سوارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اعداد وشمار کے مطابق رواں سال جنوری کے اختتام پر گردشی قرضوں کا حجم تین سو ستر ارب روپے تک جا پہنچا، پاورہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے ذمہ تین سو پینتس ارب روپے اس کے علاوہ ہیں ۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پاور ہولڈنگ کمپنی کے ذمہ رقم ترسیلی کمپنیوں کی نجکاری کے زریعے ادا کرنی تھی، جو تاحال نہیں ہوسکی، پاور سیکٹر کو دی جانے والی حکومتی سبسڈی میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔

دوسری جانب تقسیمی اور ترسیلی نقصانات میں اضافہ گردشی قرضوں میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

سینیٹ کی قائم کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی میں بھی سرکلر ڈیٹ کا معاملہ زیر بحث رہا، کمیٹی نے سرکلر ڈیٹ کی مد میں کی گئی ادائیگیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں جبکہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے بھی سرکلرڈیٹ کی ادائیگیوں پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں