واشنگٹن : جاپان کے نیشکوری نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
واشنگٹن میں کھیلے گئے فائنل میں سیکنڈ سیڈ نیشکوری نے ہوم فیورٹ سلچ کو ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود شکست دے دی، سلچ نے پہلا سیٹ چار چھ سے جیت کر برتری حاصل کی۔
دوسرے سیٹ میں نیشکوری نے بھر پور کم بیک کیا اور چھ چار سے مقابلہ برابر کردیا، فیصلہ کن سیٹ میں بھی جاپانی کھلاڑی نے کوئی غلطی کئے بغیر چھ چار سے سیزن کا تیسرا اور کیرئیر کا دسواں ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
خواتین میں اسٹینفورڈ کلاسک کا ٹائٹل جرمنی کے اینجلک کربر کے نام رہا، جرمن کھلاڑی نے فائنل میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا لسکووا کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد شکست دے دی۔