The news is by your side.

Advertisement

مغوی شہری بازیاب : ایکسائز پولیس اہلکار اغواء میں ملوث نکلا

کراچی : پیر آباد سے شہری کو اغوا کر کے لوٹنے کے معاملے میں پولیس اہلکار ملوث نکلا، ایکسائز پولیس نے دفتر پر چھاپہ مار کر مغوی کو بازیاب کرالیا۔

تفصیلات کے مطابق ایکسائز پولیس کراچی کا اہلکار شہری کے اغواء میں ملوث نکلا، آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ڈی جی ایکسائز کے دفتر پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے میں پیرآباد سے اغواء ہونے والا شخص بازیاب ہوا، کارروائی کے دوران ڈکیتی، اغواء برائے تاوان میں ملوث3ملزمان گرفتار کیے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایکسائز پولیس کا اہلکار بھی شامل ہے، پیرآباد تھانے میں شہری کے اغواء کا مقدمہ گزشتہ روز درج کیا گیا تھا۔

مذکورہ ملزمان نے ایک شہری کو اغواء کرکے اس کے اہل خانہ سے بھاری تاوان طلب کیا تھا، دوران تفتیش مغوی کی لوکیشن ڈی جی ایکسائز آفس آئی تھی۔

شہری کو اغواء برائے تاوان کیلئے حبس بےجا میں رکھنے والے پولیس اہلکار اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں