تازہ ترین

ڈی سی اسلام آباد سے شہری کی انوکھی شکایت

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقت سے شہری نے پڑوسی کی انوکھی شکایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر متحرک رہتے اور وہ آن لائن صارفین کی شکایات سُن کر اُن کا ازالہ بھی کرتے ہیں۔

شہر اقتدار کے مکینوں کو کسی بھی قسم کی کوئی شکایت ہو اور اگر وہ مصروفیات کے باعث ڈی سی اسلام آباد کے دفتر  تک نہیں پہنچ سکتے ہوں تو حمزہ شفقت اور اُن کی ٹیم انٹرنیٹ پر ایسے شہریوں کے لیے متحرک نظر آتی ہے۔

سوشل میڈیا اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حمزہ شفقت کو مینشن کر کے اگر مسئلہ بتایا جائے تو وہ چوبیس گھنٹے سے پہلے یا تو اُسے حل کردیتے یا پھر اپ ڈیٹ سے آگاہ کرتے ہیں۔

ایک روز قبل اسلام آباد کے شہری محمد اویس نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے ٹویٹر پر شکایت کی کہ ’سر! نیچے والی آنٹی پانی کی موٹر نہیں چلا رہیں، پلیز ایکشن لیں‘۔

شہری کی معصومانہ شکایت پر محمد حمزہ شفقت نے ایک شخص کی جف Jiff تصویر بھیجی جو پریشان نظر آرہا تھا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں